Ticker

6/recent/ticker-posts

Ad Code

Responsive Advertisement

حضور صلی اللہ تعالی علیہ وسلم کو انتقال کے کتنے دن بعد سپردخاک کیا گیا ؟

 (110)


حضور صلی اللہ تعالی علیہ وسلم کو انتقال کے کتنے دن بعد سپردخاک کیا گیا ؟ 


السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

مسئلہ: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ میں کہ حضور کی کو انتقال کے کتنے دن بعد سپرد خاک کیا گیا ؟


المستفتی : ذیشان چشتی 


وعليكم السلام ورحمة الله وبركاته

بسم الله الرحمن الرحيم 

الجواب بعون الملک الوہاب 

حضور نبی کریم کیا میں نے اس دنیائے فانی سے پیر کے دن رحلت فرمائی اور تدفین بدھ کی ارات میں ہوئی ! یعنی منگل کا دن گزار کر جو رات آتی ہے اسی میں آپ صلی اللہ تعالی علیہ وسلم کو سپردخاک کیا گیا۔

علامہ محقق شیخ عبد الحق محدث دهلوی علیہ الرحمہ تحریر فرماتے ہیں حضور اکرم صلی اللہ تعالی علیہ وسلم کی وفات روز دوشنبہ یعنی پیر کے دن ہوئی تھی ! روز سہ شنبہ پورا گزر گیا آپ کا تخت شریف آپ کے گھر میں رہا اور لوگ نماز پڑھتے رہے آپ کو شب چہار شنبہ وقت سحر دفن کیا گیا ۔ 

 مدارج النبوت جلد ثانی ص۵۱۱ / ایم ایس انصاری دهلی

والله تعالى اعلم بالصواب

ماخوذازفتاوی مسائل شرعیہ جلدچہارم صفحہ ٢٦٤

کتبہ محمد افروز احمد مجاہدی

اسی طرح اور بھی مسائل پڑھنے کے لیے نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں 

https://afrozahmadmujahidi.blogspot.com

https://afrozahmadmujahidi.blogspot.com

https://afrozahmadmujahidi.blogspot.com

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے