(111)
قبر میں سوال کون کریں گے منکر یا نگیر؟
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
مسئلہ: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ میں کہ قبر میں سوال منکر کریں گے یا نکیر؟ اس کا جواب عنایت فرمائیں نوازش ہوگی۔
المستفتي : محمد ہارون
وعليكم السلام ورحمة الله وبركاته
بسم الله الرحمن الرحيم
الجواب بعون الملک الوہاب
سوالات قبر کے متعلق محدثین کے مابین اختلاف ہے بعض کا قول ہے کہ سوال صرف ایک ہی فرشتہ کرتا ہے پھر اس میں بھی اختلاف ہے کہ منکر کرتے ہیں یا نکیر لیکن بعض کے نزدیک منکر کرتے ہیں اور بعض کے نزدیک نکیر کرتے ہیں ۔
امام قرطبی علیہ الرحمہ تحریر فرماتے ہیں دو فرشتوں کے سوالات کے بارے میں کہ کئی روایات ہیں کہ بعض کہتے ہیں کہ ایک فرشتہ سوال کرتا ہے کسی کے پاس دونوں اکٹھا سوال کرتے ہیں اور یہ سب
اس شخص کے مراتب و درجات کے لحاظ سے ہوتا ہے ۔(شرح الصدور )
امام ترمذی نے روایت کی ہے اور اسے حسن قرار دیا ہے اور اسی کو امام بیہقی نے عذاب القبر میں حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت کی ہے کہ منکر نکیر یہ دونوں مردے سے سوال کرتے ہیں۔
ماخوذازفتاوی مسائل شرعیہ جلدچہارم صفحہ ٣١٠
والله تعالى اعلم بالصواب
کتبہ محمد افروز احمد مجاہدی
اسی طرح اور بھی مسائل پڑھنے کے لیے نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں
https://afrozahmadmujahidi.blogspot.com
https://afrozahmadmujahidi.blogspot.com

0 تبصرے