Ticker

6/recent/ticker-posts

Ad Code

Responsive Advertisement

غروب آفتاب کے وقت نماز پڑھنا کیسا ہے؟

 (112)


غروب آفتاب کے وقت نماز پڑھنا کیسا ہے؟


السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

مسئلہ : کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ میں کہ غروب آفتاب کے وقت نماز ادا یا قضاء پڑھ سکتے ہیں؟ برائے مہربانی مکمل طور پر جواب عنایت فرمائیں عین نوازش ہوگی


المستفتی : ساجد رضا رضوی 


وعليكم السلام ورحمة الله وبركاته

بسم الله الرحمن الرحيم

الجواب بعون الملک الوہاب

غروب آفتاب و طلوع آفتاب و نصف النهار ان تین وقتوں میں کوئی بھی نماز پڑھنا جائز نہیں ہاں اگر عصر کی نماز اس روز نہ پڑھی ہو تو پڑھ لے لیکن اتنی تاخیر کرنا حرام ہے جیسا کہ سرکار صدر الشریعہ علیہ الرحمتہ فرماتے ہیں طلوع و غروب ونصف النہار ان تینوں وقتوں میں کوئی نماز جائز نہیں نہ فرض نہ واجب نہ نفل نہ ادا نہ قضا، یوہیں سجدہ تلاوت و سجدئہ سہو بھی نا جائز ہے، البتہ اس روز اگر عصر کی نماز نہیں پڑھی تو اگر چہ آفتاب ڈوبتا ہو پڑھ لے مگر اتنی تاخیر کرنا حرام ہے ۔ حدیث میں اس کو منافق کی نماز فرمایا۔

 بہار شریعت جلد اول حصہ سوم نماز کے وقتوں کا بیان 

ماخوذازفتاوی مسائل شرعیہ جلدسوم صفحہ ۱٤٧

والله تعالى اعلم بالصواب

کتبہ محمد افروز احمد مجاہدی

اسی طرح اور بھی مسائل پڑھنے کے لیے نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں 

https://afrozahmadmujahidi.blogspot.com

https://afrozahmadmujahidi.blogspot.com

https://afrozahmadmujahidi.blogspot.com

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے