Ticker

6/recent/ticker-posts

Ad Code

Responsive Advertisement

تصویر والی ٹی شرٹ پہن کر نماز پڑھنا کیسا ہے؟

 (113)

تصویر والی ٹی شرٹ پہن کر نماز پڑھنا کیسا ہے؟


السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

مسئلہ : کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ میں کہ تصویر والی ٹی شرٹ پہن کر نماز پڑھنا کیساہے؟

المستفى : ساجد علی اعظم گڑھ

وعليكم السلام ورحمة الله وبركاته

بسم الله الرحمن الرحيم

الجواب بعون الملک الوہاب

جاندار کی تصویر والی ٹی شرٹ پہن کر نماز پڑھنا مکروہ تحریمی ہے اور نماز کے علاوہ بھی تصویر والا کپڑا پہنا جائز نہیں جیسا کہ حضور صدر الشریعہ علامہ مفتی محمد امجد علی اعظمی علیہ الرحمۃ فرماتے ہیں جس کپڑے پر جاندار کی تصویر ہو، اسے پہن کر نماز پڑھنا مکروہ تحریمی ہے۔ نماز کے علاوہ بھی ایسا کپڑا پہنا ، ناجائز ہے۔ یوہیں مصلی کے سر پر یعنی چھت میں ہو یا معلق ہو، یا محل سجود میں ہو کہ اس پر سجدہ واقع ہو، تو نماز مکروہ تحریمی ہوگی یوہیں مصلی کے آگے، یا داہنے، یا بائیں تصویر کا ہونا مکروہ تحریمی ہے، اور پس پشت ہونا بھی مکروہ ہے، اگر چہ ان تینوں صورتوں سے کم اور ان چاروں صورتوں میں کراہت اس وقت ہے کہ تصویر آگے پیچھے رہنے بائیں معلق ہو، یا نصب ہو یا دیوار وغیرہ میں منقوش ہو، اگر فرش میں ہے اور اس پر سجدہ نہیں ، تو کراہت نہیں ۔ اگر تصویر غیر جاندار کی ہے، جیسے پہاڑ دریا وغیرہاکضی ، تو اس میں کچھ حرج نہیں۔ 

بہار شریعت جلد اول حصہ سوم صفحہ ٦۳١

ماخوذازفتاوی مسائل شرعیہ جلدسوم صفحہ ١٥٠

والله تعالى اعلم بالصواب

کتبہ محمد افروز احمد مجاہدی

اسی طرح اور بھی مسائل پڑھنے کے لیے نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں 

https://afrozahmadmujahidi.blogspot.com

https://afrozahmadmujahidi.blogspot.com

https://afrozahmadmujahidi.blogspot.com

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے