(101)
اگر جنازہ سامنے نہ ہو تو نماز جنازہ کا کیا حکم ہے؟
السلام عليكم ورحمة الله و بركاتہ
مسئلہ: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ میں کہ اگر جناز ہ سامنے نہ ہو تو نماز جنازہ ہوگی یا نہیں؟
المستفتی : - عامر جھار کھنڈ
وعليكم السلام ورحمة الله وبركاته
بسم الله الرحمن الرحيم
الجواب بعون الملک الوہاب
نماز جنازہ کی صحت کے لئے جنازہ کا نمازی کے سامنے ہونا شرط ہے اگر جنازہ سامنے نہ ہو تو نماز نہیں ہو سکتی مشہور قائدہ ہے "اذا فات الشرط فات المشروط
در مختار میں ہے : " وشرطها اسلام الميت و طهارته و وضعه امام المصلى(وكونه للقبلة فلا تصح على غائب و محمول على نحو دابة و موضوع على خلفه) (در مختار کتاب الصلوة باب صلوة الجنازة ص ۱۱۹ /دار الكتب العلمية)
اعلی حضرت امام احمد رضا خان علیہ الرحمة والرضوان فرماتے ہیں: مذہب مہذب حنفی میں جنازہ غائب پر بھی محض نا جائز ہے ۔ ائمہ حنفیہ کا اس کے عدم جواز پر بھی اجماع ہے خاص اس کا جزئیہ بھی مصرح ہونے کے علاوہ تمام عبارات مسئلہ اولی بھی اس سے متعلق کہ غالباً نماز غائب کو تکرار صلاة جنازہ لازم ۔ بلاد اسلام میں جہاں مسلمان انتقال کرے نماز ضرور ہوگی، اور دوسری جگہ خبر اس کے بعد ہی پہنچے گی، ولہذا امام اہل تشفی نے کافی میں اس مسئلہ کو اس کی فرع ٹھہرایا، اگر چہ حقیقی دونوں مستقل مسئلے ہیں ۔ اب اس مسئلہ کی نصوص خاصہ لیجئے اور بہ نظر تعلق مذکور سلسلہ عبارات بھی وہی رکھئے۔ فتح القدیر حلیہ غنیہ ، شلبیہ، بحر الرائق، ارکان میں ۔ شرط صحتھااسلام الميت وطهارته وضعه امام المصلى فلهذا القيد لا تجوز على غائب " صحبت نماز جنازہ کی شرط یہ ہے کہ میت مسلمان ہو طاہر ہو، جنازہ نمازی کے آگے زمین پر رکھا ہو ۔ اسی شرط کے سبب کسی غائب کی نماز جنازہ جائز نہیں۔
۔(فتح القدیرفصل فی الصلوۃ علی المیت)
"شرط صحتها كونه موضوعاً امام المصلى ومن هنا قالوا لا تجوز الصلوة على غائب مطلقا . " نماز جنازہ کی شرائط سے ہے جنازہ کا مصلی کے آگے ہونا۔ اسی لئے ہمارے علماء نے فرمایا کہ مطلقا کسی غائب پر نماز جائز نہیں
(حلیہ المحلی شرح منیۃ المصلی)
متن تنویر الابصار میں ہے : "شرطها وضعه امام المصلى " جنازہ کا نمازی کے سامنے ہونا شرط نماز جنازہ ہے
۔(در مختار باب صلوۃ الجنائر مطبع مجتبائی دہلی جلد ا صفحه ۱۲۱ /فتاوی رضویه مترجم ج ۹ ص ٣٤۳/۳٤۱)
۔(ماخوذازفتاوی مسائل شرعیہ جلدچہارم صفحہ ٢١٤)
والله تعالى اعلم بالصواب
کتبہ محمد افروز احمد مجاہدی
اسی طرح اور بھی مسائل پڑھنے کے لیے نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں
https://afrozahmadmujahidi.blogspot.com
https://afrozahmadmujahidi.blogspot.com

0 تبصرے