(102)
جنازہ میں افضل صف کونسی اورکیوں ہے؟
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
مسئلہ: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ میں کہ نماز پنجگانہ میں صف اول اور جنازہ کی نماز میں آخری صف میں زیادہ ثواب ہونے میں حکمت کیا ہے؟ بحوالہ جواب عنایت فرمائیں
المستفتى : شاه محمد
وعليكم السلام ورحمة الله وبركاته
بسم الله الرحمن الرحيم
الجواب بعون الملک الوہاب
نماز پنجگانہ میں اول صف کو فضیلت حاصل ہے ؟ اس کی وجہ یہ ہے کہ حضور نبی کریم صلی اللہ تعالی علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ اللہ تعالی اور اس کے فرشتے سب سے پہلے صف میں رحمت بھیجتے ہیں؟ پھر دوسری صف پر پھر تیسری صف پر اور نماز جنازہ میں اس کے برعکس آخری صف کو فضیلت حاصل ہے۔ اس کی تین وجہیں ہیں ۔ (۱) پہلی وجہ یہ ہے کہ اس میں تعداد صفوف مطلوب ہے؟ تو اگر صف اول کو فضیلت دی جاتی تو لوگوں کے کم ہونے کی صورت میں سب ایک ہی صف میں رہتے دوسری تیسری صرف نہ لگاتے لہذا صف اول کو فضیلت نہ دے کر آخری صف کو فضیلت دی گئی ۔ (۲) دوسری وجہ یہ ھیکہ آخری صف والے تواضع و انکساری کے ساتھ میت کے حق میں شفاعت و مغفرت کی دعا کرتے ہیں ؟ اور انکی شفاعت و مغفرت قبولیت کے زیادہ مناسب ہوتی ہے ۔ (۳) تیسری وجہ یہ ہے کہ میت کی نماز پڑھنا بظاہر عبادت اصنام سے مشابہ ہے لیکن اس کو حق ادائیگی مسلم کے لئے حسن قرار دیا گیا، اور وہ صرف نماز جنازہ سے حاصل ہو جاتا ہے لھذا جس قدرمیت سے دور رہے گا شبہ بعادة الاصنام سے دور رہے گا اس لئے بھی آخری صف کو فضیلت حاصل ہوتی ہے ۔(نورالانوار ۵۱)
ردالمحتار میں ہے: قوله خیر صفوف الرجال اولها) لانه روى في الاخبار ان الله تعالى اذا انزل الرحمة على الجماعة ينزلها اولا على الامام ثم تجاوز عنه الى من بجذائه فى صف الاول ثم الى الميا من ثم الى المياسر في الصف الى الثاني
اھ (ردالمحتار ج 1 ص 569)
اور اسی میں ہے وقوله في غير جنازة اما فيها فاخرها اظهار اللتواضع لانهم شفعاء فهو حرى بقول شفاعتهم ولان المطلوب فيها تعددالصفوف فلو فضل الاول امتنعوا عن التأخر عند قلتهم رحمتي "
۔(ردالمحتار ج 1 ص 570 / فتاوی مرکز تربیت افتاء جلد اول ص 215)
۔(ماخوذازفتاوی مسائل شرعیہ جلدچہارم صفحہ٢٣٧)
واللہ اعلم بالصواب
کتبہ محمد افروز احمد مجاہدی
اسی طرح اور بھی مسائل پڑھنے کے لیے نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں
https://afrozahmadmujahidi.blogspot.com
https://afrozahmadmujahidi.blogspot.com

0 تبصرے