Ticker

6/recent/ticker-posts

Ad Code

Responsive Advertisement

دعائے قنوت کی جگہ قل ھو اللہ احد پڑھنا کیسا ہے؟

 (126)

دعائے قنوت کی جگہ قل ھو اللہ احد پڑھنا کیسا ہے؟


السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

مسئلہ: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ میں کہ اگر کسی کو دعائے قنوت یاد نہ ہو تو کیا وتر میں دعائے قنوت کی جگہ قل هو الله احد پڑھ سکتا ہے؟ جواب عنایت کریں

المستفتي : محمد مسیح الدين

وعليكم السلام ورحمة الله وبركاته

بسم الله الرحمن الرحيم

الجواب بعون الملک الوہاب

اگر کسی کو دعائے قنوت یاد نہ ہو تو بہتر ہے کہ رَبَّنَا آتِنَا فِي الدُّنْيَا حَسَنَةً وَفِي الْآخِرَةِ حَسَنَةً وَقِنَا عَذَابَ النَّارُ پڑھ لے اور اگر یہ بھی یاد نہ ہو تو قل ھو اللہ احد ہی پڑھ لے نماز ہو جائے گی مگر اسے چاہئے کہ دعائے قنوت یاد کرلے ۔

تفہیم المسائل میں ہے : وتر کی تیسری رکعت میں مطلقا دعا پڑھنا واجب اور بطور خاص دعائے قنوت پڑھنا سنت ہے لہذا پہلی فرصت میں اسے یاد کریں تا کہ نماز وتر کے اجر کامل سے محروم نہ رہیں جب تک دعائے قنوت مسنون یاد نہیں کر پاتے رَبَّنَا آتِنَا فِي الدُّنْيَا حَسَنَةً وَفِي الْآخِرَةِ حَسَنَةً وَقِنَا عَذَابَ النَّارُ تک پڑھ لیا کریں یہ بھی یاد نہ ہو تو اللهُمَّ اغْفِرْ لِي تین بار پڑھ لیں اور اگر یہ بھی فوری طور پر یاد نہ ہو سکے تو " قل ھو اللہ احد پڑھنے سے بھی واجب ادا ہو جائے گا۔ 

تفہیم المسائل جلد اول صفحه ۸۴

ماخوذازفتاوی مسائل شرعیہ جلدسوم صفحہ١٨٩

 والله اعلم بالصواب

كتبہ محمد افروز احمد مجاہدی

اسی طرح اور بھی مسائل پڑھنے کے لیے نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں 

https://afrozahmadmujahidi.blogspot.com

https://afrozahmadmujahidi.blogspot.com

https://afrozahmadmujahidi.blogspot.com

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے