(123)
تہجد کےبعدوتر پڑھناکیسا ہے؟
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
مسئلہ: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ میں کہ تہجد کی نماز کے بعد وتر پڑھنا کیسا ہے اگر پڑھ لے تو کیا حکم ہے جو طریقہ ہو اس کو بیان فرمادیں کرم نوازی ہو گی مدلل و مفصل جواب عنایت فرمائیں؟
المستفتى: تنویرحسین رضوی
وعليكم السلام ورحمة الله وبركاته
بسم الله الرحمن الرحيم
الجواب بعون الملک الوہاب
نماز وتر تہجد کے بعد پڑھنا افضل ہے کیوں کہ اللہ کے رسول صلی اللہ تعالی علیہ وسلم اسی طرح پڑھتے تھے حدیث شریف مسلم و تر مذی ابن ماجہ و غیر ہم حضرت جابر رضی اللہ تعالیٰ سے روایت کرتے ہیں کہ اللہ کے رسول صلی اللہ تعالی علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا جسے اندیشہ ہو کہ پچھلی رات میں نہ اٹھے گا وہ اول میں وتر پڑھ لے اور جسے امید ہو کہ پچھلی کو اٹھے گا وہ پچھلی رات میں پڑھے کہ آخر شب کی نماز مشہود ہے یعنی اس میں ملائکہ رحمت نازل ہوتے ہیں اور یہ افضل ہے۔
صحیح مسلم کتاب اصلوۃ: المسافرين باب من خاف آن لا يقوم من آخر الليل - الخ الحدیث ۷۵۵ ص ۳۸۰ / بحوالہ بہار شریعت حصہ چہارم / وتر کا بيان
ماخوذازفتاوی مسائل شرعیہ جلدسوم صفحہ ١٨٣
والله اعلم بالصواب
کتبہ محمد افروز احمد مجاہدی
اسی طرح اور بھی مسائل پڑھنے کے لیے نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں
https://afrozahmadmujahidi.blogspot.com
https://afrozahmadmujahidi.blogspot.com
https://afrozahmadmujahidi.blogspot.com

0 تبصرے