Ticker

6/recent/ticker-posts

Ad Code

Responsive Advertisement

جو تراویح نہ پڑھا ہو کیا وہ وتر جماعت سے پڑھ سکتا ہے؟

 (122)

جو تراویح نہ پڑھا ہو کیا وہ وتر جماعت سے پڑھ سکتا ہے؟


السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

مسئلہ : کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ میں کہ چند لوگوں نے عشاء کی نماز جماعت سے پڑھی لیکن ان لوگوں نے تراویح کی نماز نہیں پڑھی اور وتر کی نماز جماعت کے ساتھ پڑھنا چاہتے ہیں تو کیا وہ وتر کی نماز جماعت کے ساتھ پڑھ سکتے ہیں اور اگر ان لوگوں نے جماعت کے ساتھ پڑھ لی تو کیا ان لوگوں کی نماز ہوگئی یا نہیں ہوئی یا وتر کی نماز تنہا تنہا پڑھیں گے؟ برائے کرم جواب عنایت فرمائیں

المستفتی : شبیر  گیا بہار

وعليكم السلام ورحمة الله وبركاته

بسم الله الرحمن الرحيم

الجواب بعون الملک الوہاب

اگر کچھ لوگوں نے نماز عشاء جماعت کے ساتھ پڑھ لی اور تراویح کی نماز نہیں پڑھی تب بھی یہ لوگ نماز وتر جماعت کے ساتھ پڑھ سکتے ہیں کہ رمضان المبارک میں نماز وتر جماعت سے پڑھنا افضل ہے جیسا کہ حضور صدر الشریعہ علیہ الرحمہ تحریر فرماتے ہیں کہ رمضان کے شریف میں وتر جماعت کے ساتھ پڑھنا افضل ہے اور فرماتے ہیں کہ اگر عشاء جماعت سے پڑھی اور تراویح تنہا تو وتر کی جماعت میں شریک ہو سکتا ہے اور اگر عشاء تنہا پڑھ لی اگر چہ تراویح با جماعت پڑھی تو وتر تنہا پڑھے 

بہار شریعت جلد اول حصہ چہارم صفحہ نمبر ۳۳

ماخوذازفتاوی مسائل شرعیہ جلدسوم ۱۸۰

والله اعلم بالصواب

کتبہ محمد افروز احمد مجاہدی

اسی طرح اور بھی مسائل پڑھنے کے لیے نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں 

https://afrozahmadmujahidi.blogspot.com

https://afrozahmadmujahidi.blogspot.com

https://afrozahmadmujahidi.blogspot.com


ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے