(167)
الئےمصلےپرنمازپڑھناکیساہے؟
السلام عليكم ورحمة اللہ وبركاتہ
مسئلہ: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ میں کہ الٹے مصلے پر نماز پڑھنا کیسا ہے؟ جواب عنایت فرمائیں
المستفتى : نور عالم
وعليكم السلام ورحمۃ اللہ وبركاتہ
بسم الله الرحمن الرحيم
الجواب بعون الملک الوہاب
جان بوجھ کر الٹے مصلے پر نماز نہ پڑھنا چاہئے اگر الٹے مصلے پر نماز پڑھ لی تو نماز تو ہوگئی لیکن مکروہ ہوئی ، ظاہر ہے کہ یہ کراہت تنزیہی ہے اسی طرح کے ایک سوال کے جواب میں فقیہ ملت مفتی جلال الدین احمد امجدی رحمۃ اللہ علیہ تحریر فرماتے ہیں کہ نماز ہوگئی مگر مکروہ ہوئی۔
فتاوی فیض الرسول جلد اول صفحہ ۷۰
اس صورت میں نماز دہرا لینا مستحب ہے کہ جس عبادت میں کراہت ہو جائے اسےدہرانا ہی مناسب ہے اور اگر نہ دہرایا جب بھی حرج نہیں ۔
واللہ اعلم بالصواب
كتبہ محمد افروز احمد مجاہدی
اسی طرح اور بھی مسائل پڑھنے کے لیے نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں
https://afrozahmadmujahidi.blogspot.com
https://afrozahmadmujahidi.blogspot.com

0 تبصرے