Ticker

6/recent/ticker-posts

Ad Code

Responsive Advertisement

عید کی نماز میں تکبیر تین سے زیادہ یا کم ہو جائے تو نماز ہوگی یا نہیں؟

 (163)

عید کی نماز میں تکبیر تین سے زیادہ یا کم ہو جائے تو نماز ہوگی یا نہیں؟ 


السلام عليكم ورحمة اللہ وبركاتہ

مسئلہ: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ میں کہ عید کی نماز میں تکبیر تین سے زیادہ یا کم ہو جائے تو نماز ہوگی یا نہیں ؟ اور اس کے علاوہ کوئی غلطی ہو جائے سجدہ سہو کریں گے یا نہیں ؟ جواب عنایت کریں اور شکریہ کا موقع عطا کریں

المستفتى : اکرم علی

وعليكم السلام ورحمة اللہ وبركاتہ

بسم الله الرحمن الرحيم

الجواب بعون الملک الوہاب

عیدین میں تکبیریں کم یا زائد یا غیر محل ہو جائیں یا اور کوئی واجب سہوا چھوٹ جائے تو ان سب صورتوں میں سجدہ سہو واجب ہے جب کہ جماعت کثیر نہ ہو اور فتنہ کا صیح اندیشہ نہ ہو اور اگر جماعت کثیر ہو اور فتنہ کا صحیح اندیشہ ہو تو سجدہ سہو نہ کرنا ہی بہتر ہے۔ فقہ حنفی کی مشہور کتاب بہار شریعت حصہ چہارم صفحہ ۵۳ / پر ہے کہ عیدین کی سب تکبیریں یا بعض بھول گیا یا زائد کہیں یا غیر محل میں کہیں ان سب صورتوں میں سجدہ سہو واجب ہے۔ الخ

اور فتاوی ہندیہ جلد اول مصری صفحہ ۱۲۰ پر ہے (قال في البدائع اذا تركها {او تكبيرات العيد} او نقص منها اوزاد عليها اواتى بها في غير موضعها فانه يجب عليه السجود كذا في البحر الرائق) لیکن جمعہ وعیدین میں اگر جماعت کثیر ہو تو سجدہ سہو نہ کرنا بہتر ہے جیسا کہ اسی فتاوی ہندیہ میں چند سطر بعد ہے  (قالو الا يسجد للسهو فى العيدين والجمعة لئلا يقع الناس في فتنة كذا فى المضمرات ناقلا عن المحيط) یعنی مشائخ کرام نے فرمایا کہ عیدین اور جمعہ میں سجدۂ سہو نہ کرے اس لئے کہ لوگ فتنہ میں پڑ جائیں گے اسی طرح مضمرات میں محیط سے منقول ہے۔ لہذا اگر جماعت کثیر تھی اورلوگوں میں فتنہ پڑ جانے کا اندیشہ تھا تو امام پرسجدہ سہو کرنا واجب اور نہ کرنے پر نماز کا اعادہ واجب اوراگر جماعت کثیر تھی اور لوگوں میں فتنہ پڑجانے کا اندیشہ تھا تو سجدہ سہو نہ کرنا بہتر

  ماخوذ از فتاوی فیض الرسول جلد اول صفحہ ۴۳۰٫۴۲۹

والله اعلم بالصواب

محمد افروز احمد مجاہدی

اسی طرح اور بھی مسائل پڑھنے کے لیے نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں 

https://afrozahmadmujahidi.blogspot.com

https://afrozahmadmujahidi.blogspot.com

https://afrozahmadmujahidi.blogspot.com

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے