Ticker

6/recent/ticker-posts

Ad Code

Responsive Advertisement

حضور صلی اللہ تعالی علیہ وسلم کی شفاعت صرف مومن کے لئے ہے یا کافر کے لئے بھی ؟

 (12)


۔حضور صلی اللہ تعالی علیہ وسلم کی شفاعت صرف مومن کے لئے ہے یا کافر کے لئے بھی ؟ ۔


 السلام عليكم ورحمة الله و بركاته

مسئلہ: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ میں کہ بروز حشر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم شفاعت کریں گے تو یہ شفاعت صرف مؤمن کے ہی لئے ہوگی یاحضورکی شفاعت سے کافروں کوبھی کچھ فائدہ پہنچےگا؟اورحضورکی کس کس طرح شفاعت فرمائیں گے تفصیل کےساتھ جواب عنایت فرمائیں مہربانی ہوگی

(🎤المستفتی: جلال الدین قادری بہار🎤) 

🔹🔸🔹🔸🔹🔸🔹🔸🔹🔸🔹

 وعليكم السلام ورحمة الله وبركاته

 بسم الله الرحمن الرحيم 

الجواب بعون الملک الوہاب

بیشک حضور کی شفاعت سے سب کو فائدہ پہنچے گا جب کافر انتظار حساب و کتاب میں تمنا کریں گے کاش جہنم میں پھینک دئے جاتے اور اس انتظار سے چھٹکارامل جاتا تو اس بلا سےکفارکوبھی چھٹکاراحضور ہی کےبدولت ملےگاجیساکہ حضورصدرالشریعہ بدرالطریقہ علامہ امجد علی اعظمی علیہ الرحمہ تحریر فرماتے ہیں قیامت کے دن مرتبۂ شفاعت کبری حضور (صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم ) کے خصائص سے ہے کہ جب تک حضور (صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم ) فتح باب شفاعت نہ فرمائیں گے کسی کو مجال شفاعت نہ ہوگی، بلکہ حقیقیۃ جتنے شفاعت کرنے والے ہیں حضور (صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم ) کے دربار میں شفاعت لائیں گے اور اللہ عز وجل کے حضور مخلوقات میں صرف حضور (صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم ) شفیع ہیں اور یہ شفاعت گبری مومن، کافر مطیع ، عاصی سب کے لئے ہے کہ وہ انتظار حساب جو سخت جاں گزاہوگا،جس کےلیےلوگ تمنائیں کریں گےکہ کاش جہنم میں پھینک دئےجاتےاوراس انتظارسےنجات پاتے،اس بلاسے چھٹکارا کفارکو بھی حضور (صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم ) کی بدولت ملے گا، جس پر اولین و آخرین موافقین و مخالفین مؤمنین و کافرین سب حضور (صلی اللہ تعالی علیہ وسلم ) کی حمد کریں گے، اس کا نام مقام محمود ہے اور شفاعت کے اور اقسام بھی ہیں مثلاً بہتوں کو بلا حساب جنت میں داخل فرمائیں گے، جن میں چار ارب نوےکروڑ کی تعداد معلوم ہے، اس سے بہت زائد اور ہیں، جو اللہ و رسول ( عز وجل وصلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم ) کے علم میں ہیں، بہتیرے وہ ہوں گے جن کا حساب ہو چکا ہو گا اور مستحق جہنم ہو چکے ہونگے، اُن کو جہنم سے بچائیں گے اور بعضوں کی شفاعت فرما کر جہنم سے نکالیں گے اور بعضوں کے درجات بلندفرمائیں گےاوربعضوں سےتخفیف عذاب فرمائیں گے۔ہر قسم کی شفاعت حضور(صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم ) کےلیےثابت ہے۔شفاعت بالوجاہت ،شفاعت بالمحبت، شفاعت بالاذن، ان میں سے کسی کا انکار وہی کرےگاجوگمراہ ہےمنصب شفاعت حضورکودیاجاچکا،

حضورصلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم فرماتےہیں

(أُعْطِيتُ الشَّفَاعَة)

اوران کارب فرماتاہے!(وَاسْتَغْفِرْلِذَنْبِكَ وَلِلْمُؤْمِنِينَ وَالْمُؤْمِنَتِ)مغفرت چاہواپنےخاصوں کےگناہوں اورعام مومنین ومؤمنات کےگناہوں کی۔

 (📗بہار شریعت حصہ اول )

 و الله تعالى اعلم بالصواب

(📗 فتاویٰ مسائل شرعیہ جلداول صفحہ ۱۸۷ ۱۸۸ )

۔📝کتبہ محمدافروزاحمدمجاہدی

 

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے