Ticker

6/recent/ticker-posts

Ad Code

Responsive Advertisement

عید الفطر اور عید الاضحی کی ابتداء کب سے ہوئی ؟

 (161)


عید الفطر اور عید الاضحی کی ابتداء کب سے ہوئی ؟


السلام عليكم ورحمۃ اللہ وبركاتہ

مسئلہ: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ میں کہ عید الفطر اور عید الاضحی یہ کب اور کیسے بنیں اسکی مکمل تاریخ کو بیان کریں

المستفتی: محمد دلشاد رضا

وعليكم السلام ورحمۃ اللہ وبركاتہ

بسم الله الرحمن الرحيم

الجواب بعون الملک الوہاب

حضور اقدس صلی اللہ علیہ وسلم مکہ مکرمہ سے ہجرت فرما کر مدینہ طیبہ تشریف لائے تو یہاں کے لوگ سال میں دو دن بطور لہو لعب ( کھیل کو دوغیرہ ) مناتے تھے آپ صلی اللہ تعالی علیہ وسلم نے انہیں یہ دونوں دن منانے سے منع کر دیا اور ان کی بجائے دو دن بطور عید منانے کی اجازت دی۔ ایک دن عید الفطر کا جو یکم شوال المکرم میں روزوں کی تکمیل کے سلسلے میں منایا جاتا ہے جبکہ دوسرا دن عیدالاضحی کا ہے جو یاد سنت ابراہیمی کے طور پر منایا جاتا ہے دونوں دنوں میں مسلمان خود خوش ہوتے اور ان کا پروردگار عالم بھی ۔ غیر مسلم اقوام سال میں اپنے دو دن منا کر خود توخوش ہوتی ہے لیکن انکےخداکے خوش ہونے نہ ہونے کا انہیں یقین نہیں ہے گویا مسلمانوں کے اسلامی تہوار بامقصد ہوتےہیں جبکہ غیرمسلموں کے تہوار بے مقصد اور فضول ہوتے ہیں۔

شرح مسند امام اعظم کتاب الصلوا صفحہ ۳۴۸

حاصل کلام یہی ہے کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم مکہ سے مدینہ ہجرت کر کے تشریف لے گئے تو وہاں کے لوگ کھیل تماشوں میں سال میں دو دن گزارتے تھے نبی کریم  صلی اللہ تعالی علیہ وسلم نے منع فرمایا اور ان کو عیدین کے تہوار عطا فرمائے تا کہ ان کی خوشی بھی ہو جائے اور اللہ کی عبادت بھی ہوجائے

عیدین کی نمازہجرت کےبعد سب سے پہلے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے صحابہ کے ساتھ مدینہ شریف میں ادا فرمائی ۔ 

ماخوذازفتاوی مسائل شرعیہ جلدسوم صفحہ ٤٤٩

واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب

كتبہ محمد افروز احمد مجاہدی

اسی طرح اور بھی مسائل پڑھنے کے لیے نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں 

https://afrozahmadmujahidi.blogspot.com

https://afrozahmadmujahidi.blogspot.com

https://afrozahmadmujahidi.blogspot.com

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے